آزادکشمیرکے ضلع باغ اور ضلع حویلی کے سنگم پر واقع علاقے محمود گلی میں برف میں پھنسے مسافروں کو اپنے گھروں میں پناہ دے کر مقامی لوگوں نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی۔
ذرائع کے مطابق فاروڈکہوٹہ جانے والے مسافر محمود گلی کے مقام پر پھس گئے جن کو مقامی افراد نے ریسکیو کیا اور اپنے گھروں میں پناہ دی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر ایک گھر میں بسترے اوڑھے بیٹھے ہوئے ہیں، کشمیر ڈیجیٹل کواس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں مل سکی ہیں ،پاک فوج اور انتظامیہ نے بھی محمود گلی سے 32 مسافروں کو ریسکیو کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر، شدید برفباری کے باعث بند سڑکیں بحال نہ ہوسکیں، مزید برفباری کاالرٹ جاری
آزادکشمیر میں شدید برفباری کے باعث مواصلاتی رابطے بھی معطل ہیں۔رات کو پاک فوج ،عباسپور انتظامیہ، مقامی افراد اور نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا تھا، مسافروں کے علاوہ دوڈیڈ باڈیز کو بھی پاک فوج کے جوانوں نے بحفاظت منتقل کیا تھا۔
کمشنر پونچھ سردار وحیدکے مطابق جنگلاتی علاقوں میں مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدید برفباری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو شدید مشکلات، پولیس، ریسکیو اور پاک فوج کے جوان تاحال فیلڈ میں موجود ہیں۔
کمشنر پونچھ ڈویژن نے عوام سے خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی ہے۔باغ کےایک صحافی کامران کے مطابق اے سی عباسپور ریسکیو آپریشن کے دوران معمولی زخمی ہوئے ہیں۔




