چترال (کشمیر ڈیجیٹل) چترال لوئر کے علاقے دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے سے10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:شدید برفباری، تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، برفانی تودے سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں ، واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال:پی ٹی آئی رہنما طیب انصاری کا بیٹا عمران قتل،ملزم گرفتار
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید برفباری اور موسم کی خرابی کے باعث پہاڑی علاقوں میں اس قسم کے واقعات کے خطرات بڑھ گئے ہیں، اسلئے شہری اختیاط کریں۔
دوسری جانب پاک فوج کے دستے امدادی سرگرمیوں کیلئے چترال لوئر کے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے جہاں مشینوں کے ذریعے برف ہٹانے سمیت لوگوں کی لاشیں نکالنے کیلئے سرگرم عمل رہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بارش و برفباری، حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
ڈی سی آفس چترال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ ، گھر کی چھت گرنے کے باعث اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے
واضح رہے کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔
ڈی سی آفس چترال کے مطابق ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرا جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔
مقامی افراد کی بروقت، انتھک اور قابلِ تحسین کوششوں کے باعث ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک معصوم بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔ متاثرہ مقام پر ریسکیو اور تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں شدید برف باری، سخت سردی اور دشوار گزار حالات کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں بھی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔
چترال گائیڈ انتظامیہ کی جانب سے بھی دلخراش سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کرتی ہے۔




