تولہ سونا

آزادکشمیر:سونے کی قیمتوں میں اضافہ،کاروباری حضرات مشکلات سے دوچار

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سونے کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے کاروباری حضرات مشکلات سے دو چارہونے لگے۔

دن بدن سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور سونا عوام کی پہنچ سے دور ہو رہا ہے اور لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:شدید برفباری، تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان

دوسری جانب آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ :شوہر نے سابق اہلیہ سے عطیہ کیاگیاگردہ واپس مانگ لیا

سونے میں اضافے کے بعد پاکستان وآزادکشمیر فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بارش و برفباری، حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونا 91 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 4 ہزار 923 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت میں 372 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 10 ہزار 275 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Scroll to Top