آزادکشمیر:شدید برفباری، تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر و شمالی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے بعد 2 دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے باعث انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو 2 دن بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال:پی ٹی آئی رہنما طیب انصاری کا بیٹا عمران قتل،ملزم گرفتار

سکول پیر 26 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے، چھٹیوں کے باعث طلبہ کے لیے طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔

آزاد کشمیر کے ہٹیان بالا، چوناری، چکوٹھی، لیپا ویلی، گنگا چوٹی، ارنگ کیل اور سرگان ویلی سمیت بلند پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جبکہ نچلی سطح پر بارش ہو رہی ہے۔

شمالی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور متعدد سڑکیں بند ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بارش و برفباری، حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

سڑکیں بند ہونے سے سیاح پھنس گئے اور کئی علاقے الگ تھلگ ہو گئے ہیں۔ اس دوران دو افراد مختلف حادثات میں جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی برفانی طوفان جاری ہے، کوئٹہ،زیارت ہائی وے اور این-50 پر کئی گاڑیاں پھنس گئی ۔ چمن میں 100 سے زائد سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اسلام آباد پولیس کو کمانڈو ٹریننگ دے گی

خیبر پختونخوا بالائی علاقوں بشمول مانسہرہ، گلیات، شانگلہ، لوئر دیر، مہمند، کالام، اورکزئی، چترال اور خیبر میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے،

گلگت بلتستان میں آستور کے بالائی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ برف گر گئی، تمام زمینی راستے بند ہوگئے ۔

رہائشی گھروں میں محصور ہیں۔ ہنزہ اور نگر میں بھی شدید برفباری کے باعث زندگی متاثر ہوئی ہے۔

Scroll to Top