سعودی عرب میں فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
شعیب ملک اور عمران نذیر کی پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم بھارت کو 5 رنز سے ہرایا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر9 ورلڈکپ؛ پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے جبکہ بھارت کی ٹیم 51 رنز ہی بنا سکی۔
میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ ہوا، عرفان پٹھان اور شعیب ملک گلے بھی ملے۔
پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور یو اے ای کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے تینوں میچز جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ فائنل ، بھارت کو شکست دیکر پاکستان چیمپئن بن گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی انڈر19ٹیم نے بھی فائنل میں بھارت کی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا جس پر ٹیم کا واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا تھا۔




