ایک ملک غزہ سکیورٹی کیلئے تیار، صدر ٹرمپ کانام لئے بغیرقبرص کی طرف اشارہ

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی سکیورٹی کیلئے ایک ملک کی جانب سے خدمات کی پیشکش کا انکشاف کردیا گیا ہے ۔

عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایک ملک کی جانب سے غزہ کی سکیورٹی کی پیشکش کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان،قطراورترکی سمیت 8ممالک کاغزہ امن معاہدے کا خیر مقدم، مشترکہ اعلامیہ جاری

تاہم انہوں نے اپنی تقریر کے دوران اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملک قبرص ہے جس نے غزہ کی سکیورٹی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کی آفر کی ہے۔

تاہم امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے لانا قبل از وقت ہوگا۔ بتایا گیا کہ جن ممالک کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔۔

ان سب کی جانب سے واضح موقف سامنے آنے کے بعد اس معاملے پر باضابطہ طور پر تفصیلات دنیا کے سامنے رکھی جائیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس سکیم پر عملدرآمد شروع

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دو روز قبل قبرص کو غزہ امن معاہدہ کا حصہ بننے کی باضابطہ طور پر دعوت دی گئی تھی۔

عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں قیامِ امن کے لیے اپنی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی، ان میں سے بیشتر ممالک کی جانب سے بورڈ میں شامل ہونے کا اعلان سامنے آ چکا ہے۔ ان کے مطابق عالمی امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محسن عزیز کے مختلف یونین کونسلز کے طوفانی دورے،مسائل حل کی یقین دھانی

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن ہے۔ انہوں نے یورپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یورپ سے محبت ہے مگر یورپ اس وقت درست راستے پر نہیں چل رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں بعض مقامات اب قابلِ شناخت نہیں رہے اور سبز توانائی پر حد سے زیادہ توجہ اور عوامی ہجرت نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے۔

امریکی صدر نے وینزویلا کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ امریکا وینزویلا کی مدد کر رہا ہے اور اب وہاں حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں۔

ان کے مطابق وینزویلا مستقبل میں زیادہ کمائی کرے گا کیونکہ ہر بڑی آئل کمپنی امریکا کے ساتھ مل کر وہاں جا رہی ہے۔

Scroll to Top