وادی لیپا ، اخروٹ کے درخت خطرناک بیماری کا شکار، پیدوار شدید متاثر

لیپا ویلی(کشمیر ڈیجیٹل،جی ایم بخاری سے) وادی لیپا میں دنیا کے اعلیٰ معیار کے کاغذی اخروٹ کے درخت ایک خطرناک جھاڑی نما بیماری کا شکار ہو گئے ۔۔

بیماری کے باعث نہ صرف درخت کمزور ہو نے لگے بلکہ اخروٹ کی پیداوار بھی شدید متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پرانے برانڈڈموبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی کسٹمز ویلیوز کا اعلان

مقامی کسانوں کے مطابق یہ جھاڑیاں درختوں کے تنے اور شاخوں پر غیر فطری طور پراُگنے لگی ہیںجو مسلسل درخت کا رس چوس کر اسے بانچھ کررہی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بوائز انٹر کالج مجہان میں سٹاف کی کمی کیخلاف طلباء سراپااحتجاج

جس کے نتیجے میں اخروٹ چھوٹا، کھوکھلا ہو جاتا ہے اور کئی درخت پیداوار دینا بند کر چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محسن عزیز کے مختلف یونین کونسلز کے طوفانی دورے،مسائل حل کی یقین دھانی

اعداد و شمار کے مطابق وادی لیپہ کے اخروٹ کی بڑی مقدار بیرون ملک ایکسپورٹ ہوتی ہے اور یہی فصل ہزاروں خاندانوں کا روزگار اور واحد ذریعہ معاش ہے۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ متعدد بار محکمہ زراعت سے رجوع کر چکے ہیں لیکن تاحال کوئی مؤثر عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس سکیم پر عملدرآمد شروع

ماہرین کے مطابق اگر اس بیماری پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو اخروٹ کے درختوں کی قبل از وقت موت، پیداوار میں نمایاں کمی اور کسانوں کی معاشی بدحالی جیسے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

وادی لیپہ کے عوام نے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ماہر زرعی ٹیمیں علاقے میں بھیج کر سائنسی بنیادوں پر اس بیماری کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ اخروٹ کے درختوں اور مقامی معیشت کو بچایا جا سکے۔

Scroll to Top