اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے 62 اقسام کے استعمال شدہ اور پرانے برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد کیلئے نئی کسٹمز ویلیوز کا اعلان کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درآمدی ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسز عالمی منڈی میں موجود قیمتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے حکومتی سطح پراقدام اٹھایا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بوائز انٹر کالج مجہان میں سٹاف کی کمی کیخلاف طلباء سراپااحتجاج
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد درآمد کنندگان کیلئے شفافیت کو فروغ دینا اور کسٹمز کلیمز کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بنانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مخالفین جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،چوہدری یٰسین
ڈائریکٹوریٹ نے ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035 آف 2026 جاری کردیا جس کے مطابق نئی ویلیوز کا اطلاق کمرشل بنیادوں پر بغیر پیکنگ اور لوازمات کے درآمد کئے گئے استعمال شدہ موبائل فونز پر ہوگا۔
اس میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس جیسے معروف برانڈز شامل ہیں۔ سابق ویلیوایشن رولنگ ڈیڑھ سال سے زائد پرانی ہو چکی تھی جو کہ موجودہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کی عکاسی نہیں کر رہی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر الیکشن کمیشن نظیر الحسن گیلانی کوٹلی پہنچ گئے،انتخابی تیاریوں کا جائزہ
اس دوران کئی نئے اسمارٹ فون ماڈلز مارکیٹ میں آئے جبکہ پرانے ماڈلز اپنی مدت استعمال پوری کر چکے تھے، جس کی وجہ سے ڈیپریسی ایشن میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی تھی۔
کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور 25 اے کے تحت نئی ویلیوایشن کا عمل شروع کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کی عدم تقرری، چیئرمین کشمیر کونسل، وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
نئے رولنگ کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسز مقررہ ویلیوز کے مطابق عائد ہوں گے، چاہے فونز کی حالت یا گریڈ کچھ بھی ہو۔
رولنگ کے مطابق درآمد شدہ استعمال شدہ موبائل فونز کو پاکستان برآمد کرنے سے کم از کم چھ ماہ پہلے ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہے۔
درآمد کنندگان کو ایکٹیویشن کی مدت ظاہر کرنی ہوگی، جس کی تصدیق متعلقہ سیسنگ افسران کریں گے۔




