عوامی ایکشن کمیٹی

عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر افرا تفری کی فضا قائم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محسن عزیز کے مختلف یونین کونسلز کے طوفانی دورے،مسائل حل کی یقین دھانی

تاجر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری نے غزہ امن منصوبے میں شمولیت کے حکومتی فیصلے کی حمایت کردی

ذرائع کے مطابق عوامی حقوق کے نام پر ایک بار پھر احتجاجی تحریک کو منظم کیا جا رہا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی،دفترخارجہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز احتجاج اور ہڑتالوں سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کی عدم تقرری، چیئرمین کشمیر کونسل، وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عوامی حلقوں کامطالبہ ہے کہ حکومت اور تاجر تنظیمیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں تاکہ آزاد کشمیر میں امن و امان اور معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرے تاکہ خطے کا امن مخدوش ہونے سے بچ جائے ۔

ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ آزادکشمیر مزید کسی بھی بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا ، حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی مل کر عوامی مسائل حل کیلئے لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ ریاستی ترقی ممکن ہوسکے ۔

Scroll to Top