رواں سال 2026 میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے سال 2026 میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2026 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں 40 ہوں گی جن میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹنر سکولوں میں ہفتے کی بھی چھٹی ،نئے اوقات کار کا شیڈول جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2026کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2026 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، اس کے علاوہ 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

یکم مئی کو یوم مزدور اور 28 مئی 2026 کو یوم تکبیرکے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔27، 28 اور 29 مئی 2026 کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔24 اور 25 جون کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

14 اگست 2026 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔ 25 اگست 2026 کو عید میلادالنبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی۔ 9نومبر کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔ 25 دسمبر 2026 کویوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی۔

26 دسمبر 2026 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سال2026 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں اور چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائےگا۔

سال 2026 میں یکم جنوری، یکم جولائی اور اسلامی تاریخ کے مطابق یکم رمضان کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنرکی عدم تعیناتی،پیپلزپارٹی اورن لیگ میں پھڈا

مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملےگی۔ غیرمسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

Scroll to Top