جنوبی افریقی بیٹرز نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں تنزانیہ کے خلاف رنز کی بارش کر دی اور نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔
پیر کو آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے تنزانیہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔یہ رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر9 ورلڈکپ؛ پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی
397 رنز جنوبی افریقی ٹیم کی اپنی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس شاندار کارکردگی میں کپتان محمد بلبلیا نے 108 رنز جبکہ جیسن رولز نے ناقابلِ شکست 125 رنز کی اننگز کھیلی۔
398 رنز کے ہدف کے جواب میں تنزانیہ کی انڈر 19 ٹیم صرف 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے میچ 329 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ ،پاکستانی شاہینوں کا عمدہ آغاز، وارم اپ میچ میں امریکا کو شکست دیدی
واضح رہے کہ یہ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی رنز کے اعتبار سے دوسری جبکہ جنوبی افریقا کی سب سے بڑی جیت ہے۔
یاد رہے کہ انڈر19ورلڈکپ زمبابوے میں کھیلا جا رہے اور فائنل 8 فروی کو ہوگا،و لڈکپ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں حصہ لے ہیں۔




