ماہ نور

ماہ نور علی نے چیک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کی باصلاحیت نوجوان اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے چیک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 15 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

یہ ایونٹ جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں کھیلا گیا ، جہاں فائنل میں ماہ نور علی کا مقابلہ میزبان ملک کی مضبوط کھلاڑی یوہانا یڈلیچکوا سے تھا ۔

فائنل ایک انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلہ ثابت ہوا، جس میں ماہ نور علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف کو 3-2 سے شکست دی ۔

میچ کے اسکورز 12-10، 11-02، 09-11، 03-11 اور 11-09 رہے، جو دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کی عکاسی کرتے ہیں ۔

فیصلہ کن گیم میں ماہ نور علی نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ کامیابی سمیٹی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ ، سست ترین بیٹرز میں رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں

یہ کامیابی ماہ نور علی کے کیریئر کا 26 واں انٹرنیشنل جونیئر گولڈ میڈل ہے، جو ان کی مسلسل محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

کم عمری میں اتنی بڑی تعداد میں بین الاقوامی اعزازات حاصل کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے ایک غیر معمولی کارنامہ سمجھا جاتا ہے ۔

اسی ایونٹ میں ماہ نور علی کی بہن سحرش علی نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا ۔

سحرش علی نے تیسری پوزیشن کے میچ میں یوکرین کی وکٹوریہ شیوکوپلیاس کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی ۔

اس میچ کے اسکورز 11-3، 11-9 اور 11-0 رہے، جس میں سحرش علی نے واضح برتری ثابت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نےبنگلہ دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی

ماہ نور اور سحرش کی بڑی بہن مہوش علی بھی ایونٹ میں شریک تھیں، تاہم وہ سیمی فائنل مرحلے پر انجری کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں ۔

Scroll to Top