بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ ، سست ترین بیٹرز میں رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں

بگ بیش لیگ میں سست ترین بیٹرز میں محمد رضوان اور بابراعظم نے پہلی دو پوزیشن حاصل کر لیں ۔

بگ بیش لیگ میں سست بیٹنگ کرنے والے بیٹرز کی فہرست میں پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان اور بابراعظم نے پہلی دو پوزیشنیں حاصل کر لی ہیں ۔

دونوں کھلاڑیوں نے لیگ میں انتہائی محتاط انداز اختیار کیا، جس کے باعث وہ بی بی ایل کے سست ترین بیٹرز میں سرِ فہرست نمبرز پر آگئے ۔

محمد رضوان اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 102.74 رہا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے لیگ میں ابھی تک نصف سنچری بھی نہیں بنائی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

اس ظاہر ہوتا ہے کہ رضوان نے ہر اوور میں سکور کرنے کے بجائے محتاط اور ذمہ دار بیٹنگ پر توجہ دی ۔ ان کی بیٹنگ کا یہ انداز ٹیم کو سنبھالنے میں مدد دے رہا ہے لیکن ساتھ ہی ان کے انفرادی سکور کو محدود بھی رکھ رہا ہے ۔

بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 107.48 ہے ۔ اگرچہ انہوں نے دو نصف سنچریاں بنائی ہیں، لیکن مجموعی طور پر ان کا بیٹنگ انداز بھی نسبتاً سست رہا ۔

بابراعظم کی محتاط بیٹنگ ٹیم کے لیے مثبت رہی، کیونکہ اس سے میچ میں استحکام آیا، لیکن وہ تیز رفتاری سے رنز بنانے میں زیادہ آگے نہیں بڑھ سکے ۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر کونسٹاس ہیں، جن کا اسٹرائیک ریٹ 110.21 ہے ۔ اس سے واضح ہے کہ محمد رضوان اور بابراعظم نے لیگ میں دیگر بیٹرز کے مقابلے میں زیادہ محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ، بابراعظم کی ناراضی پراسٹیون اسمتھ کا ردعمل سامنے آ گیا

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بی بی ایل میں جارحانہ بیٹنگ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، لیکن کبھی کبھار محتاط انداز بھی ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر جب ٹیم کو ابتدائی نقصان کے بعد سنبھالنا ہو۔

Scroll to Top