سہولت بازار

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مزید 30 سہولت بازار قائم کرنے کا اعلان

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مختلف شہروں میں مزید 30 سہولت بازار قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں 30 جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے مطابق مریم نواز کے سہولت بازار منصوبے نے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے ہیں ۔ یہ منصوبہ منفرد ہے اور پنجاب میں سہولت بازاروں کا پہلا تجربہ ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:35سال کے بعد جسم کمزور ہونے لگتا ہے، نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سہولت بازار منصوبے کے تحت تقریباً 55 ہزار خاندانوں کے گھروں میں چولہا جلنا ممکن ہوا۔ صوبے بھر میں قائم 46 سہولت بازاروں میں 9,200 افراد کو باعزت روزگار ملا ۔

ایک سال کے دوران تقریباً 8.5 کروڑ افراد نے 42.5 کروڑ روپے کی خریداری کی، جبکہ سبزی، پھل اور دیگر 13 اشیاء خورد و نوش ہول سیل نرخوں پر فراہم کی گئیں جس سے عوام کو 11 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ ، سست ترین بیٹرز میں رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں

سہولت بازار منصوبے کے تحت وزیر آباد، چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ، خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ میں سستی اور معیاری اشیاء دستیاب ہیں ۔

  صوبائی چیف منسٹر نے ہدایت دی ہے کہ صوبے کی ہر تحصیل میں سہولت بازار قائم کرنے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی اور کشمیری لازم و ملزوم ، پورا پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے، راجہ پرویز اشرف

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کی بدولت عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورد و نوش بآسانی دستیاب ہو رہی ہیں اور ان کا مقصد ہے کہ پنجاب کے ہر شہری تک یہ سہولت پہنچائی جائے ۔

Scroll to Top