ہٹیاں بالا(کشمیرڈیجیٹل) معرکہ حق میں پاک فوج کی بھارت کیخلاف کامیاب کارروائی کے بعد کشمیری عوام کی خوشی انتہا کو پہنچ گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برف سے جمی جھیل ٹوٹنے سے سیاح ڈوب گئے
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر کشمیری عوام کے سر فخر سے بلند کردیئے
ہٹیاں بالا میں کشمیر ڈیجیٹل سروے میں کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، ایئر چیف مارشل نے جس طرح بھارت کو ناکوں چنے چبوائے کشمیری عوام کے سرفخر سے بلند کردیئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھورکا دورہ چڑہوئی،شہرخیرمقدمی بینرزسے سج گیا
کشمیری عوام کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دلیرانہ فیصلوں پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ کشمیری قوم ہر مشکل گھڑی میں آپ کیساتھ کھڑی ہے ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر یوں کی شان اور مسئلہ کشمیر کا وکیل ہے ۔ پاک فوج کشمیریوں کی محافظ ہے ۔ ہم فیلڈ مارشل کی قوم وملک کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم،231 سالہ ریکارڈ بھی توڑدیا
شہریوں نے مسلح افواج پاکستان کے سربراہ سید عاصم منیر کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل ہمارے دلوں میں بستے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:مہناز فہیم آزادکشمیر کی پہلی خاتون چیف اکانومسٹ تعینات
موجودہ آرمی چیف وفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے فوجی کیریئر کے دوران لائن آف کنٹرول کشمیر میں بطور آفیسر خدمات انجام دیں۔
آرمی چیف وفیلڈمارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں آج بھی کشمیری عوام اپنے لئے باعثِ فخر سمجھی جاتی ہے ۔




