بمبئی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت میں برف سے جمی جھیل کی سیر کو آئے سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کی بڑی کارروائی، بھارتی بحری جہاز پکڑ لیا،16 اہلکار گرفتار
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اروناچل پردیش کی سیلا جھیل میں پیش آیا جہاں ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل دوستوں کا گروپ سیلا جھیل کی سیر کو آیا ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،کھوئیرٹہ عوام کا احتجاجی دھرنا، سڑکیں بند کرنے کی دھمکی
یہ جھیل توانگ ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 13ہزار 700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاح جھیل کے بیچ میں پہنچا تو برف ٹوٹ گئی اور وہ گروپ ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے مزید 2 سیاح گئے اور وہ بھی ڈوب گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم،231 سالہ ریکارڈ بھی توڑدیا
پورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس اور آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، آرمی کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سیاح تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔




