انڈونیشیا جہاز

انڈونیشیا:مسافرطیارہ گرکر تباہ،11 افراد جاں بحق

جکارتہ(کشمیر ڈیجیٹل)انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں سوار تمام 11 افرادجان کی بازی ہار گئے۔

انڈونیشیا میں آج صبح انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کا علاقائی طیارہ اے آر ٹی 42-500 گر کر تباہ ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گلیکسی ایس26 ایج اور پرو ماڈل فہرست میں شامل نہیں، سام سنگ کی وضاحت

انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہونےوالے طیارے میں 3 مسافر اور 8 عملے کے ارکان سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ یوگیا کارتا سے مکاسر، جنوبی سولاویسی کے لیے روانہ ہوا تھا

مزید یہ بھی پڑھیں:غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،کھوئیرٹہ عوام کا احتجاجی دھرنا، سڑکیں بند کرنے کی دھمکی

تقریباً 12 میل دور ایئرپورٹ کے ایریا میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقے لیانگ لیانگ، ماروس ضلع میں طیارے کے ملبے کے آثار دیکھے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہناز فہیم آزادکشمیر کی پہلی خاتون چیف اکانومسٹ تعینات

انڈونیشیا ایوی ایشن کے ڈائریکٹر کے مطابق طیارہ مقررہ اپروچ پر نہیں تھا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے اسے درست سمت میں لانے کی ہدایات دی تھیں، لیکن رابطہ ختم ہو جانے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شہری اب نادرا ایپ کے ذریعے اپنے بچے کی پیدائش آن لائن رجسٹر کرا سکتے ہیں

سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی ہیں، جہاں 60 اہلکار اور ماہرین کی مدد سے بچاؤ اور ملبے کی تلاش جاری ہے۔

انڈونیشیا کی ایوی ایشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طیارہ مقررہ اپروچ پر نہیں تھا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے اسے درست سمت میں لانے کی ہدایات دیں، لیکن رابطہ ختم ہو گیا اور ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

Scroll to Top