گلیکسی ایس26 ایج اور پرو ماڈل فہرست میں شامل نہیں، سام سنگ کی وضاحت

سیئول (کشمیر ڈیجیٹل) سام سنگ کمپنی کی جانب سے مستقبل میں نئے آنیوالے فلیگ شپ اسمارٹ فونز گلیکسی ایس 26 لائن اپ میں اس سال صرف گلیکسی ایس 26، ایس 26 پلس اور ایس 26 الٹرا شامل ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھورکا دورہ چڑہوئی،شہرخیرمقدمی بینرزسے سج گیا

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کمپنی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ایس 26 ایج اور ایس26 پرو ماڈل اس فہرست میں موجود نہیں ہوں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں سونا مہنگا یا سستا ؟ آج کی قیمتیں جاری

یہ معلومات سام سنگ کولمبیا کے ایک پروموشن PDF سے سامنے آئی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سام سنگ اس سال ان پیکڈ ایونٹ میں صرف تین ماڈلز پیش کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا باعثِ فخر سمجھتے ہیں، صدرانجمن تاجران ایکشن کمیٹی پر برس پڑے

تاہم کمپنی کی جانب سے مستقبل میں یا ایج یا پرو ماڈلز کے ممکنہ لانچ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی ۔۔

دوسری جانب، لیکس میں گلیکسی ایس 26 الٹرا کے حوالے سے ایک نیا فیچر “پرائیویسی ڈسپلے” بھی سامنے آیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو عوامی مقامات پر اسکرین کی پرائیویسی برقرار رکھنے میں مدد دے گا،

اور اسے خودکار یا کسٹمائزڈ طور پر فعال کیا جا سکے گا۔ ٹیک بلاگرز کے مطابق، یہ فیچر One UI 8.5 کے ذریعے صارفین کو ایپ یا مواد کی بنیاد پر بھی کنٹرول کرنے کی سہولت دے گا۔

سام سنگ کی جانب سے اب تک اس فیچر کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم لیکس اور افواہوں کی بنیاد پر صارفین کے بڑھتے ہوئے پرائیویسی خدشات کے پیش نظر یہ خاص طور پر دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

Scroll to Top