کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل)چڑہوئی جلسہ کے انتظامات مکمل پنڈال سج گیا جگہ جگہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچموں اور خیر مقدمی بینرز کی بہار مختلف جگہ پر استقبال کی تیاریاں مکمل۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو بڑے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ لایا جائے گا چڑہوئی آج نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت،جے یو آئی رہنما گرفتار
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا سرزمین کوٹلی کا یہ پہلا دورہ ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت،جے یو آئی رہنما گرفتار
کوٹلی کے غیور عوام بھرپور انداز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کا بھرپور استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تعمیر و ترقی کا کام وہاں سے ہی شروع کرے گی جہاں پر رکا تھا ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیروئن برآمدگی:لندن میں سزا پانے والی سدرہ نوشین کے بارےاہم انکشافات سامنے آ گئے
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے آزادکشمیر کو ایجوکیشنل سٹیٹ میں تبدیل کیا میڈیکل کالجز دیے پانچ یونیورسٹیاں دی اور ریاست کو خود کفالت کی راہ پر ڈالا سیاحت کی راہ پر ڈالا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیروئن برآمدگی:لندن میں سزا پانے والی سدرہ نوشین کے بارےاہم انکشافات سامنے آ گئے
اس کے بعد آج تک کوئی ہائیڈرل پراجیکٹ نہیں بنا جبکہ پاکستان پیپلز نے متعدد ہراجیکٹس دیے انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم آزاد کشمیر میگا پراجیکٹس دینے کا اعلان کریں گے۔
شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیے گئے ہیںوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور آج بڑے عوامی جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
پارٹی کارکنان اور عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ چڑہوئی کا جلسہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کوٹلی کا یہ پہلا دورہ ہے اور عوام کی جانب سے ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کے وہ منصوبے دوبارہ شروع کرے گی
جو ماضی میں رکاوٹوں کا شکار ہو گئے تھے، اور کوٹلی سمیت پورے آزاد کشمیر کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ جلسہ عام میں پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں




