مظفرآباد:حکومت آزادکشمیر کی جانب سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نان ٹیکنیکل ملازمین کی ماہانہ اجرت40ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے نان ٹیکنیکل ورکرز کی ماہانہ اجرت میں اضافہ کر دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت عوامی ایکشن کمیٹی سے نمٹنے کیلئے سخت پالیسی لارہی ہے،جاوید بٹ
حکومت آزادکشمیر کی جانب سے نان سکلڈ ورکرز کی کم سے کم ماہانہ اجرت 40ہزار روہے مقررکرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
دوسری طرف حکومتی ہدایات پر وادی نیلم میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے سروے جاری ہے جس کے بعد دور دراز علاقوں میں موبائل سروس فراہم کی جائیگی۔
حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وادی نیلم کے دوردراز علاقوں کیل شاردہ و دیگر علاقوں میں موبائل/انٹر نیٹ سروس کی فراہمی کیلئے سروے کیا ہے۔،
ادھرمحکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے زیرانتظام اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے تفاوت(disparity) ختم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی اداروں کے ریٹائرملازمین کی پنشن کیلئے بھاری رقم منظور
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے تفاوت(disparity) ختم ہونے سے لوکل گورنمنٹ کے زیرانتظام اداروں کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پوراہوگیا ہے ۔




