لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جوتوں میں پیسے چھپا کر 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چترال :پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن،درجنوں مسافروں کو بچالیا
شہزاد خالد نامی ملزم نے پولیس کو 15 پر فون کرکے بتایا تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، 5 ماہ بعد خلاء ختم
ایس پی سٹی کی ہدایت پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا، وقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر کیمروں کو چیک کیا گیا۔دوران تفتیش ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا،،
مزید یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر آزادکشمیر کے باشندوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم
نجی کمپنی کا سیلز مین ملزم اپنے مالک کے پیسوں کو خورد برد کرنا چاہتا تھا اس لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم شہزاد کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم کے قبضہ سے خورد برد کی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ فونز کی بڑھتی قیمتیں، چینی کمپنیوں نے بھی پالیسی تبدیل کر دی
شہزاد خالد نامی ملزم نے پولیس کو 15 پر فون کرکے بتایا تھا کہ دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چترال :پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن،درجنوں مسافروں کو بچالیا
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم نے پیسوں کو اپنے جرابوں میں چھپا لیا تھا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔