وفاقی حکومت کا پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب:پیٹرول،ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر بدستور قائم رہے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معلمین القرآن کا آزادکشمیر بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

حکام کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عوام کو مزید مہنگائی کے بوجھ سے بچانے اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معلمین القرآن کا آزادکشمیر بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

یاد رہے کہ یکم جنوری کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لٹر پر مقرر کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان قیادت دو واضح دھڑوں میں تقسیم، اختلافات کھل کر سامنے آگئے
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 257 روپے 8 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔

Scroll to Top