صدر بیرسٹرسلطان، وزیراعظم فیصل راٹھور کی خرابی صحت،دعا کی اپیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید کی صحت و سلامتی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔

صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ کئی ہفتوں سے اسلام آباد میں ایک نجی ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔ صدر آزادکشمیر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر نے بعد از نماز جمتہ المبارک ایمان افروز روح پرور اجتماعات میں اجتماعی دعاؤں کی اپیل کر دی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی بنوں اور کرم میں کامیاب کارروائیاں، خوارج ہلاک

گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر پبلک ریلیشن آفیسر شوکت اقبال راٹھور، غضنفر راٹھور ایڈووکیٹ ،طارق میر چیئرمین زکوٰۃ طالب علم رہنما مقدس اقبال خواجہ ،عمر ملک سمیت سیکرٹریٹ کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

جس میں وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید سمیت جملہ مریضوں کی شفایابی کیلئے رب العزت کی بارگاہ میں اجتماعی دست دعا بلند کئے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بادام دل،بلڈپریشراورنظامِ ہاضمہ،شوگر کنٹرول کیلئے مفید

ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے دو ماہ کے مختصر عرصے میں نظریئہ استحکام پاکستان کے استحکام ریاستی تشخص عوامی مفادات کیلئے دن رات محنت انتھک محنت سے نئی تاریخ رقم کی اس لئے انکی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، باغ ، حویلی میں برفباری، محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کیلئے بڑی پیشگوئی

فیصل ممتاز راٹھور قومی خواہشات کیلئے امید کی کرن ہیں اللہ تعالیٰ صدر وزیراعظم سابق وزیراعظم سمیت تمام مریضوں کو اپنی قدرت کمال سے شفایاب کرے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
پبلک ریلیشن آفیسر شوکت راٹھور نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے مرحوم والد ممتاز حسین راٹھور کی طرح عوام کے دل ودماغ پر حکمرانی کا اعزاز حاصل کیا ۔۔

مخلوق خدا کی انکے لئے دعائیں اور نیک خواہشات ہیں ریاست جموں و کشمیر اور عوام پاکستان سے دعاؤں کی اپیل ہے

Scroll to Top