بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بی سی بی کا بڑا فیصلہ،چیئرمین فنانس کرکٹ بورڈ عہدے سے فارغ

ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے چیئرمین فنانس نجم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر ممکنہ امریکی حملہ پر خطہ ہائی الرٹ ، سعودی عرب نے اہم فیصلہ کرلیا

بی سی بی کے مطابق صدر امین الاسلام نے آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت نجم الاسلام کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے، یہ فیصلہ کھلاڑیوں کے شدید احتجاج اور مطالبات کے بعد کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم، باغ ، حویلی میں برفباری، محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کیلئے بڑی پیشگوئی

بی سی بی کا کہنا ہے کہ نجم الاسلام کے حالیہ بیان پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا، جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز کا بائیکاٹ بھی کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں گندم مہنگی، فی من ریٹ میں 700 روپے کا اضافہ

کھلاڑیوں کی جانب سے مسلسل نجم الاسلام سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ کھیل اور ادارے کے مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد بحال ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار ارشد خان نیازی ساتھیوں سمیت شاہ غلام قادر کے قافلے میں شامل

بی سی بی نے اس بات کا عندیہ بھی دیا ہے کہ آئندہ ایسے معاملات میں شفاف پالیسی اپنائی جائے گی۔

Scroll to Top