باغ(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمرکی تجویز پر باغ جلسہ عام میں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے باغ کوبگ سٹی کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔۔
مختصر مدت میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوامی مطالبہ کو پورا کر کے عوام دوست حکومت ہونے کا ثبوت دیا باغ کی شہریان ، انجمنِ تاجران، سول سوسائٹی ، سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے حکومت کے اس نوٹیفکیشن کو باغ عوام کیلئے حوصلہ افزا قرار دیدیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں کیمیکل ملا دودھ اور جعلی فوڈز پر اہم سماعت
باالخصوص وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر کی سردار قمر الزمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھرپور ترجمانی کا حق ادا کیا۔۔ جس پر اہلیان باغ انکے مشکور و ممنون ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:منگ: فائرنگ واقعہ، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب
بہت جلد باغ کے دیگر میگا پراجیکٹس بھی حکومتی منظوری کے بعد عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاترمرکزکیساتھ منسلک کرینگے،نظیرالحسن گیلانی
لوگوں کی مشکلات کو کم کرتے ہوئے ایک طویل عرصے بعد باغ میں تعمیر وترقی کے پہیہ تیزی سے گھومتا نظر آئے گا ۔
انجمن تاجران ، شہریان اور سول سوسائٹی کے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور ، وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اہلیان باغ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا ۔




