مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اعوان پٹی رڑی سیداں کے رہائشی سید ملازم حسین شاہ نے مرکزی ایوانِ صحافت میں اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلافپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بالن تنازعہ پر دشمنی گھروں تک پہنچ گئی، مخالفین نے دو گھر جلا ڈالے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں انڈے کھانے کے فوائد اور محفوظ مقدارکیا ہے؟
ملازم حسین شاہ کا کہنا تھا کہ معمولی تنازعہ پر وقار حسین شاہ ولد قاسم شاہ، رخسار شاہ ولد قاسم شاہ اور صداقت شاہین ولد میر حسن شاہ نے ان کے مکان کو آگ لگا دی جبکہ بعد ازاں ان کی بیٹی کے دو گھروں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
متاثرہ خاندان کے مطابق انہیں آئے روز جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور مختلف طریقوں سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔جس سے اہلِ خانہ شدید خوف و عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں کیمیکل ملا دودھ اور جعلی فوڈز پر اہم سماعت
واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔سید ملازم حسین شاہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران میں حکومت مخالف مظاہرے، امریکی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت
آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے۔انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی، متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران سے 200 سے زائد پاکستانی طلبا اور شہریوں کی گوادر کے راستے وطن واپسی




