باغ (کشمیر ڈیجیٹل) ممبر الیکشن کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نظیر الحسن گیلانی نے کہا کہ ریاست کے اندر جمہوری نظام کیلئے صاف شفاف اور منظم الیکشن کا انعقاد ہماری قومی ذمہ داری ہے۔۔
ووٹرز کا اندراج اور ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار آسان بنانےکیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔نادرا کیساتھ ملکر سسٹم انسٹال کیا جا رہا ہے جس میں الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر کو مرکزی دفتر کیساتھ منسلک کیا جائےگا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:معمولی تنازع تصادم میں تبدیل ،3 گھر راکھ کا ڈھیر،شہری سراپا احتجاج
مرکزی دفتر نادرا کے ڈیٹا بیس کیساتھ منسلک ہو گا،الیکشن کمیشن نے نادراکے ذریعے موبائل رجسٹریشن وینزکا بندوبست کیا ہے ضلعی الیکشن آفیسرز اپنے طور پر انکا شیڈول ترتیب دیں۔
ضلعی دفاتر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور الیکشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز ارسال کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاداب خان کا سڈنی تھنڈر کے لیے بگ بیش لیگ کے باقی میچز نہ کھیلنے کا اعلان
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر الیکشن کمیشن باغ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل بھی موجود تھے۔
دورہ کے دوران ممبر الیکشن کمیشن نظیر الحسن گیلانی کو ضلعی آفیسر کیطرف سے بریفنگ دی گئی، بعد ازاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور انتخابی عمل سے متعلق امور کا باریک بینی سے جائزہ بھی لیا اور سٹاف کو بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں،۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن نے دفتر میں موجود ریکارڈ، فائلوں اور دیگر انتخابی مواد کی بھی چیکنگ کی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا ممبر الیکشن کمیشن نے افسران اور ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور فرض شناسی سے انجام دینے کی تلقین کی۔
اس موقع پر انہوں نے ضلعی دفتر باغ کے لیے مزید کمرہ جات لینے کے لیے متعلقہ حکام کو تحریک کی ہدایات بھی کیں اور دفتر کے لیے تمام ضروری سامان بھی مہیا کرنے کا اعادہ کیاتاکہ ادرہ پوری طاقت سے اپنا کام سر انجام دے سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شکسگام وادی چین کی ملکیت، انڈیا میں پاک چین کا 62 سالہ معاہدہ زیر تنقید
انہوں نے مزید کہا کہ نادرکیساتھ ہمارا ایک ایگریمنٹ سائن ہوا ہے جس میں 20 جولائی تک وہ ہمیں فائنل رپورٹ دے دیں گے تاکہ سسٹم بالکل صاف اور شفاف رہے اور کسی قسم کی بد انتظامی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں (ووٹر لسٹوں) کی تیاری، اندراج، تصدیق اور اپ ڈیٹ کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے اور اس کی شفافیت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔۔
ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں میں شفافیت، درستگی اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ آنے والے انتخابات منصفانہ طریقے سے منعقد ہو سکیں،




