اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کو کھری کھری سنادیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
علیمہ خان نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی سے سوال کیا کشمیر کدھر ہے؟جس پر عبد القیوم خان نیازی نے جواب دیا کہ ہم نے پلندری میں بڑا پروگرام کیا ہے کل سہنسہ میں کرنا ہے۔
جس پر علیمہ خان نے کہا کہ آپ کشمیر میں کھڑے ہوں ناں ، علیمہ خان نے مزید کہا کہ نہیں نہیں لیکن اب آپ فکر نا کریں ہم نے لوگوں کو کہہ دیا ہے کہ آپ کھڑے نہیں ہوتے تو لوگ اب خود کھڑے ہو جائیں اور لوگ کھڑے ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیلئے 9 مئی کی غلطی کا اعتراف نہ کرنا گلے کی ہڈی بن چکی،سہیل وڑائچ
سردار عبد القیوم خان نیازی نے کہا کہ نہیں نہیں یہ زیادتی ہے جس پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بات نہیں کر رہی لوگوں کی بات کر رہی ہوں ۔
سابق وزیراعظم عبد القیوم خان نیازی کا کہنا تھا کہ یہ ٹولہ ہوتا ہے بیچ میں جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ نہیں جی نہیں ہمیں نظر آنا چاہیے کہ آپ کھڑے ہیں، کشمیرپورا نکل رہا ہے، جس کے جواب میں قیوم نیازی کا کہنا تھا میں آپ کو ویڈیو بھیجوں گا۔
یاد رہے کہ سردار عبد القیوم نیازی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھےاور ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومتحافظ حامد رضا ، سینئر نائب صدور چوہدری مقبول گجر ، میاں شفیق جھاگوی اور دیگر بھی موجود تھے۔




