اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے صحت سہولت پروگرام مالی سال 2027 تک بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار یاسر الیاس کی بطور کوآرڈینٹر وزیراعظم پاکستان تقرری چیلنج
وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے عزم کی توثیق ہوتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان ایک بار پھر نیچے
اس توسیع کے تحت مستحق خاندانوں کو سرکاری و نجی نامزد ہسپتالوں میں بغیر معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی جاتی رہے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:دشمن کیخلاف نفسیاتی جنگ میں سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار،ترجمان پاک فوج
جس سے بالخصوص آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہوں گے، جہاں جغرافیائی دشواریوں اور محدود طبی سہولیات کے باعث خصوصی علاج تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں مسلم طلبا سے تعلیم کا حق چھین لیا گیا، ہندوتوا تعصب بے نقاب
یہ اقدام صوبائی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ پر پڑنے والے مالی دباؤ کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔۔
جبکہ صحت سہولت پروگرام کے متوازی آپریشنز کے ذریعے عوام کو بلا تعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
دوسری جانب اسٹیٹ لائف آف پاکستان کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستقل رہائشیوں کیلئے 16 جنوری 2026 سے خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب سے نامزد پینل ہسپتالوں کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ وہ مذکورہ مستحقین کو خدمات کی فراہمی کیلئے تعاون کریں اور مقررہ تاریخ سے پہلےہیلتھ ڈیسک قائم کریں
، جس سے وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت خدمات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ ہسپتالوں کا باقاعدہ جائزہ مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔




