اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔
تازہ سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں مختلف شہروں میں 40 سے لے کر 590 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ ہو کر 2 ہزار 893 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: بہترین کاکردگی پر پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ اور کیش انعام تقسیم
ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ 590 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ ملتان میں 226 روپے 66 پیسے، خضدار میں 200 روپے، بہاولپور میں 163 روپے 33 پیسے اور کوئٹہ میں 140 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 134 روپے بڑھی، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 120 روپے تک اضافہ ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر : گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسران سے اثاثوں کی تفصیلات طلب
کراچی، پشاور، سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ سامنے آیا۔ حیدرآباد اور سیالکوٹ میں 80 روپے، بنوں میں 50 روپے اور لاہور میں 40 روپے تک قیمت بڑھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:متعدد نئے اسمارٹ فونز ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق تازہ قیمتوں کے تحت راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 866 روپے 47 پیسے ریکارڈ اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں 2 ہزار 850 روپے، بنوں میں 2 ہزار 800 روپے، کوئٹہ میں 2 ہزار 660 روپے جبکہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 600 روپے تک جا پہنچا ہے۔
آٹے کی قیمتوں میں اس تیز اضافے نے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ صارفین حکومتی سطح پر فوری اقدامات کے منتظر ہیں۔




