دنیا کی پہلی اڑنے والی الیکٹرک اڑن کار کی پروڈکشن شروع

نیویارک(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی کمپنی الیف ایروناٹکس نے اپنی فیکٹری میں پہلی الیکٹرک اڑن کار’’الیف ماڈل اے‘‘ کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر، سماہنی ، برنالہ میں بدترین لوڈشیڈنگ؛عوامی صبر کا پیمانہ لبریز

دنیا کی پہلی اڑنے والی الیکٹرک اڑن کارمسافروں کو ٹریفک ہجوم کے مسائل سے بچا کر جلد منزل تک پہنچائے گی۔ 385کلو وزنی کار 117 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے اڑتے دو مسافروں کو 110 میل دور تک لے جا سکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھبں:پاکستانی کرنسی نوٹ تبدیل، ڈیزائن کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل

یہ گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک ہوگی اور ڈیزائن کے لحاظ سے ہالی ووڈ فلم بیک ٹو دی فیوچر میں دکھائی جانے والی گاڑی سے مشابہ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کا کیبن خصوصی طور پر اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ پرواز کے دوران ہوا میں توازن برقرار رہے، جبکہ اندرونی نظام ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ میں مدد دیتا ہے۔

اس میں روایتی وِنگز موجود نہیں بلکہ یہ ڈرون کی طرح پروپیلرز کی مدد سے پرواز کرتی ہے۔

یہ فلائنگ کار ایک وقت میں صرف ایک مسافر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اس میں 90 کلوگرام وزن تک کا فرد سفر کر سکتا ہے۔

اس کی قیمت فی الحال 3 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو ابتدائی طور پر محدود خریداروں کو دستیاب ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہیں بے بنیاد،آئندہ ہفتے بارش کا امکان، این ڈی ایم اے

کار میں نصب آٹھ پروپلر اسے اڑاتے ہیں جبکہ زمین پر چلے تو 200 میل دور تک جاتی ہے۔ اس اڑن کار کی قیمت کافی زیادہ ہے،

2 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ پھر بھی کمپنی کو ساڑھے تین ہزار کاروں کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اگلے 6 ماہ میں امریکہ کی فضاؤں میں یہ کاریں جابجا اڑتی دکھائی دیں گی۔

Scroll to Top