آزاد کشمیر:ٹریفک کا المناک حادثہ،4 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) کلرسیداں کی حدود کے قریب دھان گلی آزاد کشمیر روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ متاثرہ گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی

جاں بحق ہونے والوں میں راشد اور جیدی تل خالصہ ۔ عاصم پلالہ بھیائی مہر علی سکوٹ سے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق لوڈر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جس جگہ حادثہ ہوا وہ دھان گلی روڈ آزاد کشمیر کا علاقہ ہے ، گاڑی میں بیل لوڈ تھے

مزید یہ بھی پڑھیں:مرکزی رہنمامسلم کانفرنس سردار لطیف عباسی انتقال کرگئے،اوورسیز کشمیریوں کا اظہارافسوس

اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار بیل دوڑ میں شرکت کیلئے راولپنڈی منتقل کئے جارہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی ینگ بلڈ بینک ڈڈیال کی ایمبولینس موقعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈڈیال پہنچایا گیا جن میں ایک شدید زخمی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

مرنے والوں میں طاہر ندیم ولد خواجہ احمد دین ساکن پلندری، راشد ولد احمد ساکن ساگری اور عاصم ولد منظور ساکن کلر سیداں شامل ہیں جبکہ زخمیوں کے مکمل نام معلوم نہ ہو سکے۔

گاڑی شہہ زور علی الصبح ساگری سے بیل دوڑ بن ساہیں ڈڈیال کے مقابلہ میں شرکت کرنے کیلئے آ رہی تھی کہ دس بجے دھان گلی کے مقام پر پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری اور دھند کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی۔

پولیس تھانہ ڈڈیال اور بلڈ بینک ڈڈیال کے نوجوان اطلاع ملتے ہی خون کے عطیات دینے فوری تحصیل ہسپتال ڈڈیال پہنچ گئے جبکہ ان کی ایمبولینس حادثہ کے مقام پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال ڈڈیال پہنچایا گیا

Scroll to Top