اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سےآنیوالی کالوں سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے موبائل صارفین کو خبردار کردیا ۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کیلئے پی ٹی اے، ایف آئی اے، بینکوں کی نقالی کررہے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکارہ ادارہ کبھی بھی کال یا میسج پر آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرکس نہیں مانگے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کو چھ ماہ کی مہلت کا بیانیہ 6 دن میں ہی دم توڑ گیا ،سلمان مسعود
موبائل صارفین چوکنا رہیں اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے نے ایک بیان میں صارفین سے اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کی اپیل کی اور خبردار کیا تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشیدگی کی خبریں محض پروپیگنڈا، ہر سطح پرآل از ویل کی صدائیں،مونا عالم
پی ٹی اے اتھارٹی نے زور دیا تھا کہ سم کے کسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی، اس لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنی سمز اور موبائل کنکشنز کا ہر وقت ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، نئی قیمتیں کیا ہیں؟
پی ٹی اے بیان کے مطابق رجسٹرڈ صارفین کو اپنی سمز یا ڈیوائسز کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز، میسجز اور ڈیٹا استعمال کے لیے انفرادی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
پی ٹی اے نے مزید صارفین سے تمام متعلقہ قوانین و ضوابط کی پابندی کرنے کی اپیل کی اور متنبہ کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔




