مظفر آباد( مسعودالرحمان عباسی سے) کوہالہ مظفر آباد روڈ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیراہتمام ہونے کے بعد کشادہ ہو گئی لیکن اطراف پر پڑے ملبے اور لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ نہ اٹھائے جانے سے روڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق کوہالہ روڈ کی تعمیر کو دہائیاں گزر چکی ہیں یہ روڈ محکمہ تعمیرات عامہ کیلئے سونے کی کان تھی، زرا سی بارش کوہالہ روڈ کو بند کر دیتی تھی۔
کوہالہ روڈ کو این ایچ اے نے نگرانی میں لیا تو کشادہ تو ہوگئی تاہم آج بھی 35 کلو میٹر سڑک من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے وہیں مسافروں کو بھی پریشانی کاسامنا ہے۔
سڑک کے دونوں اطراف پڑے ملبے سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے این ایچ اے کے اعلیٰ حکام مظفرآباد میں ہونے کے باوجود اتنی اہم اور مصروف روڈ کی دیکھ بحال کے بجائے کسی بڑے سانحہ کے منتظر ہیں۔