واشنگٹن :امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بین الاقوامی اور امریکی قوانین سے ماورا قرار دے دیا ۔
امریکی صدر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو عالمی اور امریکی قوانین کا پابند نہیں سمجھتے اور انہیں اپنے فیصلوں کے لیے کسی بین الاقوامی قانون کی ضرورت نہیں ۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں روکنے والی واحد طاقت وہ خود ہیں اور ان کی حدود کا تعین بھی وہ خود ہی کرتے ہیں ۔
ان کا دعویٰ ہےکہ ان کے فوجی اور سیاسی فیصلے کسی بین الاقوامی معاہدے یا عالمی قانون کے تابع نہیں بلکہ صرف ان کی ذاتی اخلاقیات پر مبنی ہوتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کو کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتا ہوں؛ ٹرمپ
انہوں نے واضح کیا کہ بطور امریکی صدر اور کمانڈر اِن چیف، وہ اپنے اختیارات کی وسعت اور حدود کا فیصلہ خود کرتے ہیں ۔
انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے وہ کسی بھی ملک میں کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کی سلامتی یا مفادات کو خطرہ لاحق ہو تو عالمی قوانین یا بین الاقوامی ضوابط ان کے اقدامات کو محدود نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معاہدے اور قوانین طاقتور ممالک کو کمزور نہیں کر سکتے اور امریکہ کو اپنے فیصلوں میں مکمل آزادی حاصل ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ،معاف نہیں کرسکتے، آیت اللہ خامنائی
ٹرمپ کا آخر میں یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی قوانین ان کی پالیسیوں یا اقدامات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔
صدر ٹرمپ کے اس بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موقف بین الاقوامی قانون اور عالمی نظام کیلئے ایک چیلنج بن سکتا ہے ۔




