پھالیہ : پنجاب کے علاقے پھالیہ منڈی بہائوالدین کے ایک نجی بینک کا ایک ملازم تقریباً 3 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایکسچینج ملازم ارقم طارق 93 ہزار یورو حبیب بینک ایکسچینج میں جمع کروانے کے لیے نکلا تھا، تاہم راستے ہی سے غائب ہو گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تیسری عالمی جنگ:بابا وانگا کی سال 2026 کیلئے حیران کن پیشگوئیاں
پولیس کا کہنا ہے کہ رقم لے کر دوسرے بینک نہ پہنچنے کا انکشاف ہوتے ہی بینک انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کشمیر کی نشستوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں ردوبدل ،جاوید ناز ایڈووکیٹ شامل
تھانہ پھالیہ پولیس نے بوتھ آفیسر عزیز اشفاق کی مدعیت میں بینک ملازم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال ، اوپی ڈیز بند کرنے کی دھمکی دیدی
پولیس کے مطابق ملزم بینک ملازم کے خلاف دفعہ 408 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا سی ڈی70 موٹرسائیکل کا جدید ماڈل متعارف، قیمت سامنے آگئی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔




