لاہور:اٹلس ہونڈا نے سال 2026 کے لیے اپنی مقبول موٹر سائیکل سی ڈی 70 متعارف کرا دی ہے، جسے جدید خصوصیات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے سی ڈی 70 (2026) کی قیمت ایک لاکھ59ہزار900روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر ،گاڑیوں وموٹرسائیکلز کی رجسٹریشن کیلئے جدید نظام متعارف
اٹلس ہونڈا سی ڈی 70 میں 4-اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن نصب ہے جو مضبوط، پائیدار اور قابل اعتماد کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
موٹر سائیکل 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن سے لیس ہے جبکہ کک اسٹارٹ کے ذریعے اسے آسانی سے اسٹارٹ کیا جا سکتا ہے۔
پٹرول ٹینک کی مجموعی گنجائش 8.5 لیٹر ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو شامل ہے، جو طویل سفر کے دوران اضافی سہولت فراہم کرتا ہے۔
سی ڈی 70 کو بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔
تکنیکی خصوصیات میں ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ، بیک بون ٹائپ فریم اور 4 PR فرنٹ و بیک ٹائر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ
فرنٹ ٹائر کا سائز 2.25-17 جبکہ بیک ٹائر 2.50-17 ہے، جو بہتر گرفت اور مستحکم ڈرائیونگ کو یقینی بناتا ہے۔
اٹلس ہونڈا سی ڈی 70 ماڈل 2026 کو اسٹائل، قابل اعتماد کارکردگی اور آسان ڈرائیونگ کا بہترین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے، جو قیمت کے اعتبار سے بھی صارفین کے لیے ایک موزوں اور پُرکشش انتخاب ہے۔




