وادی لیپہ :حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بلا سود قرض پروگرام کی شرائط پر نوجوانوں کا شدید ردعمل سامنے آگیا
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاسود قرضہ سکیم: کشمیری نوجوانوں کا شرائط نرم کرنے کا مطالبہ
آزادکشمیر کے نوجوانوں کا حکومت کے قرض پروگرام پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے قرضہ سکیم میں شرائط نرم کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔
نوجوانوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری قرض سکیم کی شرائط متوسط طبقے کیلئے کسی بڑے بوجھ سے کم نہیں ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر ،گاڑیوں وموٹرسائیکلز کی رجسٹریشن کیلئے جدید نظام متعارف
ایسی صورتحال میں آزادکشمیر حکومت اگر ریاست سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے تو قرض سکیم کی شرائط نرم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیںـ:ملک بھر میں سردی شدید لہر، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے اور نوجوانوں کو قرضہ سکیم کے تحت آسان اقساط پر قرض کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ نوجوان طبقہ اس سے مستفید ہوسکے ۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ان شرائط پر وہی لوگ اترتے ہیں جن کو قرضے کی ضرورت نہیں اگر حکومت واقعی متوسط طبقے کیلئے یہ قرضہ فراہم کر رہی ہے تو سکیم میں موجود شرائط میں نرمی کرے تا کے متوسط طبقہ مستفید ہو سکے۔




