مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین علماء و مشائخ کونسل صاحبزادہ ذوالفقار علی اور وائس چیئرمین علما و مشائخ کونسل پروفیسر داؤد نقشبندی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین علماء و مشائخ کونسل صاحبزادہ ذوالفقار علی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو انتظامی امور، کارکردگی، اہداف اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر میں علماء اور مشائخ کا کردار کے موضوع پر کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا اور گیا ، ملاقات میں مساجد اور دینی اداروں سے متعلق مسائل کو زیر غور لایا گیاجبکہ جملہ مسائل حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیرایجوکیشن آزادکشمیر اور وفاقی وزارت تعلیم کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا
علاوہ ازیں، بین المذاہب مسلکی ہم آہنگی، رواداری اور امن کے فروغ میں علماء و مشائخ کے کردار کو مزید فعال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ نظریہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے ، مساجد میں اماموں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ دینی و سماجی خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو حقائق سے آگاہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ، اس ضمن میں اکابرین کے نظریہ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے جنگ بندی کیلئے بھارت نے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں،انکشاف
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن، بین المذاہب مسلکی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ کو فروغ دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ علماء و مشائخ امن بھائی چارے اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں ۔
حکومت علمائے کرام کے ساتھ مل کر سماجی ہم آہنگی، امن و امان اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولن الرجی کے خاتمے کے لیے حکومت کی حکمت عملی سامنے آ گئی
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف انتظامی اصلاحات تک محدود نہیں بلکہ عوام کے روزمرہ مسائل، امن و امان، نوجوانوں کے ذہنوں کی آبیاری اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ علم، ہنر اور اخلاقی تربیت کو فروغ دینا اشد ضروری ہے تاکہ یہی تعلیم معاشرتی اور قومی ترقی کا مضبوط ستون بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ حکومت کے ساتھ معاشرتی رواداری ، امن و امان کے قیام میں بھرپور تعاون کریں۔ حکومت مساجد، مدارس اور علمائے کرام کو دین کی خدمت کے دوران درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔
ہمارا مقصد آزاد کشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔




