اسلام آباد: آزادکشمیر حکومت نے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اور وعدہ پورت کردیا ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیراوروفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کے مابین آزاد جموں و کشمیر میں امتحانی نظام میں جدت شفافیت و بہتری، کیپسٹی بلڈنگ، جدید ٹیکنالوجی سے امتحانی نظام کو ہم آہنگ کرنے اور میرٹ کے فروغ کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزادکشمیر نے ایکشن کمیٹی کو شراکت اقتدار کی پیشکش کردی
ایم او یو سائننگ کی تقریب وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری ہائرایجوکیشن آزادکشمیر محترمہ تہذیب النساء اور وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے آفتاب رشید نے دستخط کئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن آزاد کشمیر راجہ شاہد حسین، چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ، چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور آزاد کشمیر و دیگر بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ طے شدہ معاہدے میں ایکشن کمیٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی و امتحانی نظام کی بہتری و شفافیت کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ باہمی اشتراک کا معاہدہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے مطالبات سے متعلق شاہ غلام قادرکا اہم بیان سامنے آ گیا
حکومت آزاد کشمیر نے ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت سے باقاعدہ ایم او یو کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر کے تعلیمی بورڈ میرپور میں پیپر مارکنگ سیکنڈل آیا تھا جس میں جہلم ویلی سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے خودکشی تھی اور طلبہ نے مارکنگ کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا تھا۔




