خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر چندہ لینا غیرقانونی قرار

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) محکمہ برقیات حکام کی جانب سےخراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر چندہ لینا غیر قانونی قرار

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مظفرآباد کا اجلاس بدنظمی کا شکار، عہدیداروں میں گرما گرمی،ویڈیو وائرل

مہتمم برقیات جہلم ویلی کی جانب سے عوام الناس کے لیے ایک اہم سرکلر جاری کر دیا گیا ہے،

جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی علاقے میں خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے عوام سے کسی قسم کا چندہ یا رقم وصول نہیں کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل راٹھور،یاسر سلطان آمنے سامنے، بیرسٹر گروپ کا حکومت سے علیحدگی کا امکان

سرکلر کے مطابق ٹرانسفارمر کی مرمت محکمہ برقیات کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے عوام سے پیسے لینا غیر قانونی عمل تصور کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک 18 فروری ،عیدالفطرکا چاند 21 مارچ کو نظرآنے کا امکان

اگر کسی علاقے میں چندہ مانگنے یا زبردستی رقم وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

مہتمم برقیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی اہلکار یا فرد کی جانب سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر رقم طلب کی جائے تو فوری طور پر متعلقہ محکمہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

اس اقدام کو عوامی مفاد میں ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات ملے گی۔

Scroll to Top