پبلک سیکٹر ایمپلائز فائونڈیشن پونچھ کا 20 فروری سے مکمل تالہ بند ہڑتال کا اعلان

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) پبلک سیکٹر ایمپلائز فاؤنڈیشن کا 20 فروری سے مکمل تالا بند ہڑتال کا فیصلہ سامنے آگیا ۔ سرکاری ملازمین نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ہی احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ ملازمین نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پونچھ کو جاری کئے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے مطالبات پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے جملہ ملازمین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے ۔ اس حوالے سے پبلک سیکٹر ایمپلائز فائونڈیشن کا خط بھی سامنے آگیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل کیلئے 10 فروری کو پونچھ میں کام چھوڑ ہڑتال بھی کی گئی جس کے بعد ابھی تک حکومت نے کوئی شنوائی نہیں ہوسکی۔

حکومت اور انتظامیہ نے ابھی تک ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کوئی عملدرآمد کیا نہ ہی کسی بھی مطالبے کی منظوری دی گئی جس کی وجہ سے ملازمین کے حقوق کی بقاء کیلئے ضروری ہے کہ تنظیم اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ہرحد تک جائے گی اور اپنے حقوق کیلئے کام چھوڑاحتجاج کا اعلان کرتی ہے ۔ تمام ملازمین 20 فروری کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس پی ڈی اے آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ میں شرکت کرینگے۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025: نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گر گئی

Scroll to Top