چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب: پاک فضائیہ کا شاندار فلائی پاسٹ

کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرکے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

پاک فضائیہ کی معروف شیردل ٹیم نے فضاء میں ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر پاکستانی قوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جے ایف-17 تھنڈر، ایف-16 اور شیردل شاہینوں نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے دلکش فارمیشنز پیش کیں، جن میں شاہین بریک بھی شامل تھا۔ پاک فضائیہ کے اس شاندار فلائی پاسٹ نے تقریب کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا۔

فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ فلائی پاسٹ نہ صرف پاکستان کے کھیلوں سے والہانہ لگاؤ کا اظہار تھا بلکہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ مسلح افواج ہر لمحہ قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں ۔

Scroll to Top