نیلم آزادکشمیر میں کنچے نے 2سالہ معصوم بچے کی جان لے لی

وادی نیلم کے علاقے اشکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 2سالہ معصوم بچہ گلےمیں کنچا( بنٹا) پھنسنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اشکوٹ کا رہائشی دوسالہ بچہ قاسم ولدخواجہ امجد کھیلنے کے دوران کنچا( بنٹا ) نگل بیٹھا جو اس کے گلے میں پھنس گیا اور موت کا سبب بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی بچے نے دوران نمائش لاکھوں ڈالر مالیتی سونے کا تاج توڑ دیا

اہلِ خانہ کی جانب سے فوری طور پر بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکااورڈاکٹرز نے بچےکی موت کی تصدیق کر دی ہے ۔

پولیس نے بچے کے موت کو حادثاثی واقعہ قرار دے کر میت ورثاء کے حوالے کردی ہےدوسری طرف معصوم بچے کی موت پر علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تین سال سے کم عمر بچوں کیلئے چھوٹی اور گول اشیاء نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، کیونکہ یہ آسانی سے سانس کی نالی میں پھنس جاتی ہیں۔

والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ بچوں کے اردگرد موجود ماحول کو محفوظ بنائیں اور گھروں میں موجود کنچے، سکے، موتی، بیٹری سیل، بٹن اور دیگر چھوٹی اشیاء بچوں کی پہنچ سے مکمل طور پر دور رکھیں۔

بچوں کو اکیلا کھیلنے کے لیے چھوڑنے سے گریز کیا جائے اور کھیل کے دوران ان کی حرکات پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سبق یاد کیوں نہیں کیا؟ٹیچر نے کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، والدین کی دہائی

ماہرین کا کہنا تھا کہ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں جہاں فوری طبی سہولیات میسر نہیں ہوتیں، وہاں والدین کے لیے ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) سے متعلق بنیادی آگاہی حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔

ماہرین نے حکومت، محکمہ صحت اور تعلیمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی مہمات شروع کریں تاکہ اس قسم کے افسوسناک حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top