بین الاقوامی برادری کشمیر پر بھارت کے جبر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے: وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 جنوری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا۔

کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو یو این کمیشن برائے بھارت و پاکستان نے تاریخی قرارداد منظور کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قرارداد میں طے پایا کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہوگا، افسوس کہ بھارت کے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے باعث یہ عہد پورا نہ ہو سکا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ 8 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، مگر بھارتی جبروتشدد کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو پست کرنے میں ناک رہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال کا قیام خوش آئند ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق میں قرار داد پاس کی تھی جس کے تحت کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر

ہر سال اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ عرصہ حیات تنگ کر کے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت میں دہشت گردوں کا حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

Scroll to Top