اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کو پارٹی موقف کے خلاف قرار دے دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیک مانگنے کی نوبت آچکی ہے اور اس میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار
بیرسٹر گوہر کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی سطح پر اس بیان کی تردید کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے جلدبازی میں بات کر دی، ہم کسی حوالے سے بھیک نہیں مانگ رہے، بھیک کا لفظ بالکل غیر مناسب تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی ایسی غلطی نہیِں ہوئی جسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کرانے کا جواز بنایا جا سکے۔
سلمان اکرم راجا بولے حکومت سے بات تبھی ہو گی جب بانی پی ٹی آئی پر سے ناجائز قدغنیں ہٹا دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 5بڑوں کی بیٹھک کیلئے دیانتداری اہم،پی ٹی آئی سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا، خواجہ آصف
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے عمران خان سے ملاقاتیں بند کی گئی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کیلئے بھیک مانگتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں لیکن افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں۔




