نکاح کے بعدنشہ آور مٹھائی کھانے سےدولہا بیہوش، دلہن پیسے لے کر فرار ہو گئی

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں شادی کا جھانسہ دے کر دولہےکو لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے علاقے قصبہ مٹھہ لک میں پیش آیا جہاں شادی کا جھانسہ دےکر دولہےکو لوٹ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنچایت کا حیران کن فیصلہ:اسمارٹ فونز رکھنے، بینکوئٹ میں شادی پر پابندی

دولہا کے مطابق نکاح ہوا، مٹھائی بٹی اور پھر مجھے نشہ آور مٹھائی کھلائی گئی جس سے میں بے ہوش ہوگیا، ہوش میں آنے پر دلہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانے والی خاتون غائب تھی۔

دولہے کا کہنا ہےکہ شادی کرانےکے عوض 1 لاکھ 50 ہزار اور نکاح کے 20 ہزار روپے دئیے تھے۔

پولیس کے مطابق دلہن، اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور رشتہ کروانے والی خاتون شاہدہ پروین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، فراڈیوں کے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی شہروں میںیہ ہوچکا ہے کہ رشتہ کرانے والے رقم اکٹھی کرنے کے بعدگھر کا صفایا کرجاتے ہیںلیکن اس بار نکاح کے فوری بعد ہی دلہن فرار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں کم عمر بچیوں کی بابوں سے شادیاں، راولاکوٹ کاشہری گرفتار

کئی ماہ قبل آزادکشمیر کے ایک شہری نے گلگت بلتستان کے علاقے استور میں مبینہ طور پر پیسے دے کر ایک کم عمر غریب لڑکی سے شادی کی تھی جو معاملہ سوشل میڈیا پروائرل ہوا تو اس کو طلاق دے کر آنا پڑا تھا۔

Scroll to Top