قومی کرکٹر امام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود کے ہاں ننھی بیٹی کی آمد ہوئی ہے ۔
امام الحق نے انسٹاگرام پر خوشخبری اپنے مداحوں کو شیئر کرتے ہوئے بیٹی کے ننھے ہاتھوں کی تصویر مداحوں کے ساتھ بانٹی ۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش آج ہوئی اور نومولود کا نام ’’انارا لحق‘‘ رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے روشنی کی کرن ۔ امام الحق نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی ۔
انسٹاگرام پوسٹ میں امام الحق نے بیٹی کے نام کے پیچھے محبت بھرا مفہوم بیان کرتے ہوئے لکھا کہ انارا واقعی ان کی زندگی کی روشنی ہے ۔
مداحوں اور کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ساتھی کرکٹرز نے بیٹی کی پیدائش پر انہیں دلی مبارکباد دی اور خوشیوں بھرے پیغامات بھیجے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی بورڈ نے دباؤ میں آ کر مستفیض کو ریلیز کرنے کی ہدایت جاری کردی
یہ خوشی کا موقع امام الحق اور انمول کیلئے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ وہ نومبر 2023 میں لاہور میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ شادی کے بعد سے ہی امام الحق نے اہلیہ کیساتھ اپنی محبت اور جذبات کو عوام کے سامنے بیان کیا ۔
انہوں نے انسٹاگرام پر انمول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر مشکل کو آسان اور خوبصورت بنا دیتی ہیں، اور انمول ان کی زندگی کی چٹان اور سہارا ہیں ۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد امام الحق اور انمول محمود کے مداح نہ صرف خوش ہیں بلکہ ننھی انارالحق کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
امام الحق کی پوسٹس میں والد بننے کی خوشی صاف جھلکتی ہے اور یہ لمحہ ان کے خاندان کے لیے بہت خاص اور یادگار ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025ء کی ٹرافی کہاں ہے؟ محسن نقوی نے بتادیا
یہ خوشی کا موقع نہ صرف امام الحق کی ذاتی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی مسرت بھرا لمحہ ہے ۔




