گلگت (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں برزل پاس پر برف ہٹانے کے دوران پاک فوج کے آفیسر اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برزل پاس کھولنے کیلئے برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، برف ہٹانے کے آپریشن کی قیادت کیپٹن اصمد نے کی، 3 جنوری 2026 کو رات 2 بجے برفانی تودہ گرا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قدیمی جوتے ’’پولاں‘‘کس کس نے پہن رکھی ہیں ؟ماضی کی یادیں لوٹ آئیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تودہ گرنےسے کیپٹن اصمد، دو فوجی جوان اور ایک سویلین مشین آپریٹر برف تلے دب گئے، انتھک کوششوں کے بعد چاروں کو برفانی تودے تلے نکال لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ نے جام شہادت نوش کیا، شہدا نے انتہائی دشوار اور نامساعد موسمی حالات میں کٹھن آپریشن کی قیادت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جان کا نذرانہ دینے والوں کی قربانی اور فرض شناسی پاک فوج کے عزم کی روشن مثال ہے، پاک افواج کے تمام رینکس وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرساجد محمود وفاقی سیکرٹری مذہبی امورتعینات،نوٹیفکیشن جاری
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنے فرض اور مقصد کی تکمیل کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، واضح رہے کہ 28 سالہ کیپٹن اصمد کا تعلق لاہور سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس کھولنے کیلئے برف ہٹانے کی ایک کارروائی جاری تھی کہ اس دوران تودہ گرنے سے کیپٹن اصمد اور مشین آپریٹر سمیت 4 افراد پھنس گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران چاروں افراد کو برف سے نکالا گیا لیکن کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان افراد نے انتہائی سخت موسمی حالات میں ایک مشکل آپریشن کی قیادت کرکے اپنی افواج کی نقل و حرکت کو ممکن بنانے میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی قربانی اور فرض شناسی اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج کے تمام اہلکار وطن کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور ملک کی خاطر جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔




