رواں سال2026 میں دنیا ختم ہوجائےگی ،سنسنی خیز ویڈیوز سامنے آگئیں

برلن(کشمیر ڈیجیٹل)جرمن سائنسدان نے 1960 میں پیشگوئی کی کہ دنیا کا خاتمہ جمعہ 13 نومبر 2026 کو ہو جائے گا۔

جرمن سائنسدان کا دعویٰ تھا کہ جیسے ہی 2025 کا اختتام ہوا، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر 2026 میں دنیا کے خاتمے کے دعوے وائرل ہو گئے ہیں۔

ٹک ٹاک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر سنسنی خیز پوسٹس اور ویڈیوز نے لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برزل پاس کھولنے کے دوران برفانی تودہ گر گیا،کیپٹن سمیت 3 افراد شہید

سائنسدانوں نے سال 2026 میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی اصل حقیقت بتا دی،

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دعوے مکمل طور پر غلط اور غیر سائنسی ہیں، ان کا بنیادی ماخذ پرانے نظریات، ماحولیاتی خدشات اور کچھ متنازعہ پیش گوئیاں ہیں۔

ان دعووں کی ابتدا جرمن سائنسدان ہائنز وان فورسٹر کے 1960 کی دہائی کے ایک ماڈل سے ہوئی، جس میں انسانی آبادی کے غیر مستحکم بڑھاؤ کی پیشن گوئی کی گئی تھی اور اس کے مطابق 2026 میں یہ نقطہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اسی طرح امریکی ماہر ماحولیات گائی میکفرسن نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے زمین کے مستقبل پر خطرات اجاگر کیے، جس کے نتیجے میں کچھ افراد نے 2026 کو “علامتی اختتام” کا سال قرار دیا۔

سائنسدان واضح کرتے ہیں کہ 2026 میں دنیا کے خاتمے کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں تاہم، لوگ ماحولیاتی بحران، آبادی کا دباؤ، وسائل کی کمی، ٹیکنالوجی کے خطرات اور عالمی کشیدگی کو ایک ممکنہ خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ماہرین نفسیات اور سماجی سائنسدان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل مواد کی شدت اور مسلسل شیئرنگ نے اس افواہ کو مزید پھیلایا ہے، جس سے صارفین میں خدشات اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

ماہرین کی رائے ہے کہ انسانوں کو حقیقی خطرات پر توجہ دینی چاہیے، اور افواہوں کی بجائے سائنسی معلومات اور ماحولیاتی شعور کو ترجیح دینی چاہیے۔